EVS PAPER 1-2021 June 19, 2026 by rashkeanmol123@gmail.com EVS PAPER 1-2021 1 / 30 1. بھارت کی تاریخ کا قدیم زمانہ کون سا ہے.. ؟ آٹھویں صدی قبل مسیح سے دسویں صدی عیسوی تک پتھر کے زمانے سے آٹھویں صدی عیسوی تک پتھر کے زمانے سے دسویں صدی عیسوی تک آٹھویں صدی قبل مسیح سے آٹھویں صدی عیسوی تک 2 / 30 2. درج ذیل میں سے کون سا بیان صحیح ہے؟ (الف) ہڑپا تہذیب کو سندھ کی تہذیب بھی کہتے ہیں۔ (ب) ہڑپا اور موہنجوداڑو، دونوں مقامات پر ملنے والے آثار میں یکساں خصوصیات پائی گئیں۔ (ج) ہڑپا اور موہنجوداڑو، دونوں شہر آج پاکستان میں ہیں۔ صرف الف اور ب صرف ب اور ج صرف ج اور الف الف، ب، ج تینوں 3 / 30 3. انسان کے ارتقاء میں ‘عقل مند انسان’ کو کس نام سے جانا جاتا ہے؟ ہومو ہیبی لیس ہومو ایریکٹس نی اینڈرتھل انسان کرومینیان 4 / 30 4. درج ذیل میں سے کون سا علاقہ شیواجی مہاراج کے سوراجیہ کا حصہ نہیں تھا؟ کرناٹک کا بیلگام کاروار اور دھارواڑ تامل ناڈو کا ویلور میسور اور مدورائی 5 / 30 5. شیواجی مہاراج اپنے معاونین کو نصیحتیں کر رہے ہیں، اسی طرح کی تصوراتی نظم کس نے لکھی؟ مہاتما جیوتی با پھلے سبرامنیم بھارتی رابندر ناتھ ٹیگور سروجنی نائیڈو 6 / 30 6. عہدِ وسطیٰ کے بھارت کا بحریہ کس صدی میں قائم کیا گیا؟ پندرھویں سولہویں سترہویں اٹھارویں 7 / 30 7. چھتر پتی شیواجی مہاراج : شیو نیری :: سمرتھ رام داس : ؟ سجن گڑھ جامب چا پھل شیو تھر گھل 8 / 30 8. ”چھتر پتی شیواجی مہاراج اپنے ماتحتوں / خدام کا ایک باپ کی طرح خیال رکھتے تھے۔“ درج بالا بیان کی وضاحت کرتے ہوئے معلم درج ذیل میں سے کس کی مثال نہیں دے گا؟ مداری مہتر کانھوجی جیدھے پرتاپ راؤ گجر باجی گھورپڑے 9 / 30 9. شیواجی مہاراج کی فوج میں ’بارگیر‘ کا عہدہ کس فوجی دستے سے متعلق تھا؟ گھڑ سوار دستہ پیدل فوج بحریہ جاسوسی محکمہ 10 / 30 10. دستورِ ہند کے مطابق درج ذیل میں سے کون سا متبادل بنیادی حقوق میں شامل نہیں ہے؟ مذہبی آزادی کا حق تعلیمی اور ثقافتی حقوق حقِ رائے دہندگی دستوری جواز کا حق 11 / 30 11. کس مقامی انتظامی ادارے میں کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 45 اراکین ہوتے ہیں؟ نگر پنچائیت پنچائیت سمیتی نگر پریشد گرام پنچائیت 12 / 30 12. درج ذیل میں کون سا بیان گورنر سے متعلق نہیں ہے؟ دستور کے مطابق ریاست کے سربراہ ہوتے ہیں۔ ریاست کے حاکمِ اعلیٰ نہیں ہوتے ہیں۔ کسی دوسری ریاست کے شہری ہوتے ہیں۔ ریاست کی مجلس عاملہ میں شامل نہیں ہوتے۔ 13 / 30 13. درج ذیل میں کون سی شے ریشہ دار نہیں ہے؟ باجرہ پتے والی سبزیاں اناج کا بھوسا مارگارین 14 / 30 14. پینچ، نوے گاؤں اور چاندولی کا تعلق کس سے ہے؟ شرن بن مامن قومی باغات حیاتی تنوع باغ 15 / 30 15. مہاراشٹر کے سہیا دری پہاڑی سلسلوں میں پائی جانے والی اہم آدیواسی جماعتیں کون سی ہیں؟ کورکو – وارلی وارلی – کوکنا کوکنا – بھیل بھیل – کورکو 16 / 30 16. درج ذیل میں کون سا بیان ’کالی مٹی‘ کی خصوصیات میں شامل نہیں ہے؟ یہ مٹی بسالٹ چٹانوں کی فرسودگی سے تیار ہوتی ہے۔ ٹیٹانیفورس، میگنیٹائٹ جیسے کیمیائی مادوں کی وجہ سے اس کا رنگ کالا ہوتا ہے۔ اس مٹی میں رطوبت قائم رکھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ اس مٹی کو ’ریگور‘ یا ’دلدی‘ مٹی بھی کہتےflag۔ 17 / 30 17. مہاراشٹر میں آبپاشی کے تناظر میں عام طور پر آبپاشی کے ذرائع کے استعمال کے مطابق ’سب سے زیادہ‘ اور ’سب سے کم‘ اس طرح کی جوڑی ظاہر کرنے والا متبادل کون سا ہے؟ نہر – اٹھاؤ آبپاشی نہر – تالاب کنواں – اٹھاؤ آبپاشی کنواں – تالاب 18 / 30 18. درج ذیل میں خطوطِ طول البلد کی خصوصیت ظاہر کرنے والا متبادل کون سا ہے؟ ایک دوسرے کے متوازی ہوتے ہیں۔ لمبائی یکساں ہوتی ہے۔ بنیادی طول البلد یعنی دائرہ نصف النہار 0° طول البلد یعنی خطِ استواء 19 / 30 19. ’میدان‘ کس علاقے کو کہتے ہیں? چھتیس گڑھ کا جنوبی حصہ اور اڑیسہ کا جنوب مغربی حصہ چھتیس گڑھ کا وسطی حصہ اور اڑیسہ کا مغربی حصہ مشرقی سطح مرتفع کرناٹک کی سطح مرتفع 20 / 30 20. عمیق کاشتکاری (Intensive Agriculture) سے متعلق متبادل کون سا ہے؟ (الف) بڑے پیمانے پر وسیع علاقے میں ایک ہی قسم کی اگائی جانے والی فصل۔ (ب) انسانی اور حیوانی طاقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال۔ (ج) انسانی اور حیوانی طاقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال۔ (د) مشینوں کا محدود استعمال۔ صرف الف اور ب صرف ب اور ج صرف الف اور ج الف، ب، ج تینوں 21 / 30 21. مہاراشٹر کے دیے گئے اضلاع کے گروپ میں سے گجرات کی سرحد سے متصل گروپ کا متبادل منتخب کیجیے۔ نندوربار – دھولیہ جلگاؤں – ناشک تھانے – پالگھر تھانے – ممبئی 22 / 30 22. ذیل میں سے کون سا متبادل مچھلیوں سے متعلق نہیں ہے؟ کچھ مچھلیوں کی عمر طویل ہوتی ہے۔ کچھ مچھلیوں کی عمر قلیل ہوتی ہے۔ مچھلیوں کا دل تین خانوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ مچھلیوں کے جسم کا درجہ حرارت آس پاس کے درجہ حرارت کے مطابق تبدیل ہوتا ہے۔ 23 / 30 23. درج ذیل میں سے چھوت کے امراض کے گروپ کا متبادل کون سا ہے؟ انیمیا – اسکروی – داد نائٹا – ایگزیما – یوریمیا خارش – نائٹا – گوئٹر خارش – ایگزیما – داد 24 / 30 24. مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے بنائی جانے والی ’بون میل‘ کے نام سے مشہور چیز کون سی ہے؟ کھاد جلیٹین جراثیم کش ادویات ادویات 25 / 30 25. انسانی جسم کی نشوونما کے لیے ضروری غذائیت درج ذیل میں سے کس سے حاصل ہوتی ہے؟ کاربوہائیڈریٹ چربی وٹامن پروٹین 26 / 30 26. زخم سے رسنے والے خون کو روکنے کا کام کون کرتا ہے؟ عروقِ شعریہ پلیٹ لیٹس لمف کی نالیاں شریان 27 / 30 27. ’زمین سے دیکھنے پر آسمان نیلے رنگ کا نظر آتا ہے‘۔ اس بیان کی تصدیق درج ذیل میں سے کس متبادل سے ہوتی ہے؟ (الف) ماحول (ب) انتشارِ نور صرف الف صرف ب الف اور ب دونوں الف اور ب دونوں بھی نہیں 28 / 30 28. عام طور پر دھاتیں …………. نہیں ہوتی ہیں۔ لچکدار ملائم پھوٹک موصل برق 29 / 30 29. دیے گئے سبب اور نتیجہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب متبادل کا انتخاب کیجیے۔ سبب : (الف) پانی ایک مرکب ہے۔ نتیجہ : (ب) پانی کی خصوصیات، ہائیڈروجن اور آکسیجن کی خصوصیات سے مختلف ہوتی ہیں۔ صرف الف صحیح ہے۔ صرف ب صحیح ہے۔ الف اور ب دونوں صحیح ہیں الف اور ب دونوں غلط ہیں 30 / 30 30. ماحولیاتی نظام کا ’تجزیہ کار‘ نامی جز غذائی زنجیر میں کون سا عمل انجام دیتا ہے؟ انہضام منتقلی اخراج انجذاب Your score isThe average score is 58% 0% Restart quiz