CDP-P1 2018 June 21, 2026 by rashkeanmol123@gmail.com CDP-P1 2018 1 / 30 1. وراثت سے متعلق تحقیق کرتے ہوئے درج ذیل کس ماہرِ نفسیات نے وراثت کے اصول پیش کیے؟ گالٹن گریگار مینڈل آر سی ٹرائن پیاجے 2 / 30 2. مختلف حالات کی وجہ سے طلباء میں انفرادی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اس لیے معلم انفرادی اختلافات کی معلومات حاصل کر کے طلباء کی تدریس کریں۔ اس دوران معلم کو درج ذیل میں سے کون سی بات ٹالنی چاہیے؟ فطری قوتوں، جہتوں کی نشوونما کے لیے مناسب تعلیمی تجربات دیے جائیں۔ صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے نظریے سے مناسب حالات فراہم کیے جائیں۔ مخصوص حالات پیدا کرنے پر مخصوص قسم کی نشوونما ہو سکتی ہے۔ یہ فرض کرتے ہوئے اس طرح کوشش کی جائے۔ طلباء کی ذہنی اور سماجی نشوونما کے لیے کوشش کی جائے۔ 3 / 30 3. ”خارجی مہیجات کے سب سے پہلے ہونے والے ذہنی عمل سے مراد احساس ہے۔“ کوئی مہیج (محرک) نظر آتے ہی حسی اعضاء متحرک ہوتے ہیں۔ حسی اعضاء پر خارجی مہیجات اثر انداز ہوتے ہیں۔ مہیج پر ہوئے اثرات عصبی ریشوں کے ذریعے دماغ تک پہنچائے جاتے ہیں۔ احساسات ملی جلی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ 4 / 30 4. مہیج سامنے نہ ہونے پر بھی سابقہ تجربات کا ذہن میں اعادہ کر سکنا یا وہ تجربات ذہنی بصیرت سے دیکھ پانا سے مراد ہے۔ تصور متخیلہ اوراک احساس 5 / 30 5. گیسٹالٹ کے بصیرتی نظریہ کے مطابق درج ذیل میں ادراک سے متعلق کون سا بیان غلط ہے؟ ہمیں کسی بھی شئے کا اوراک مکمل طور پر ہوتا ہے جزوی طور پر نہیں۔ مکمل ادراک سے مراد شئے سے متعلق تفصیل معلوم ہونا۔ شئے کے کل سے مراد اُس کے حصوں کی سادہ سی جمع۔ شئے کا اوراک مکمل طور پر ہوتے وقت اُس کا ایک حصہ شکل اور باقی ماندہ حصہ پسِ منظر ہوتا ہے۔ 6 / 30 6. فلم دیکھنے کے بعد دنوں بعد فلم کا کوئی منظر ہو بہو یاد آنا، پہلے سے دیکھا ہوا کر کٹ میچ ہمارے ذہن میں ہو بہو نظر آنا۔ ایسا درج ذیل میں سے کس تخیل کی وجہ سے ہوتا ہے؟ عملیتی تخیل لا محدود تخیل اعادی تخیل جمالیاتی تخیل 7 / 30 7. غور و فکر کرنا (سوچنا) ایک پیچیدہ عمل ہے۔ اس میں درج ذیل میں سے کون کون سے ذہنی عمل شامل ہیں؟ (الف) ادراک (ب) تصور (ج) استدلال و تشخیص (د) حافظہ صرف الف، ب اور ج صرف الف، ج اور د صرف الف، ب اور د الف، ب، ج، د تمام 8 / 30 8. درج ذیل میں سے عملی غور و فکر کی اوراکی سطح کی مثال کون سی ہے؟ کسی عنوان پر تقریر کرتے وقت غور و فکر کرنا۔ مہاتما گاندھی کی تصویر دیکھنے پر اُن کے لباس، رہن سہن سے متعلق سوچنا۔ کوئی بھی کہانی لکھتے وقت غور و فکر کرنا۔ دیے گئے عنوان پر مضمون لکھتے وقت غور و فکر کرنا。 9 / 30 9. حافظہ کے اہم جز قوتِ ماسکہ پر اثر انداز ہونے والے ایک جز سے مراد فرد کی ذہنی ساخت۔ فرد کی ذہنی ساخت میں درج ذیل سے کون سا جز شامل ہوتا ہے؟ مہیجات کی شدت بامعنیت ذہنی بالیدگی مہیج (تحریک) کے ذرائع 10 / 30 10. قوتِ ماسکہ کی پیمائش کرتے وقت درج درج ذیل سے کون سا طریقہ استعمال نہیں کیا جاتا؟ بازیافتگی کا طریقہ (Recall method) شناخت کا طریقہ (Recognition method) طریقہ باز آموزِش (Relearning method) بازخوانی کا طریقہ (Recitation method) 11 / 30 11. گوج اور سنگ کی پیش کردہ تحریک کی تعریف میں درج ذیل سے کون سا بیان شامل ہے؟ ردِ عمل میں جوش کو بڑھانے والی حالت ذاتی تصور کو قائم رکھنے کے لیے برتاؤ کو ملنے والی تحریک مقصد حاصل کرنے اور برتاؤ کے پسِ پشت کا جوش قائم رکھنے والی قوت آموزش کے لیے فروغی اسباب 12 / 30 12. تھرسٹن نے لسانی صلاحیت، یادداشت علمِ اعداد, ادراک کی رفتار، انداز؟، خلائی علم اور مسئلہ کا حل ان ابتدائی نفسی صلاحیتوں کو معیار مانتے ہوئے درج ذیل سے ذہانت کا کون سا نظریہ پیش کیا؟ مقداری نظریہ کثیر العوامل نظریہ دو عائلی نظریہ دماغی تربیت کے ضابطے کا نظریہ 13 / 30 13. 1990 میں جذباتی ذہانت کا نظریہ جان میئر اور نے پیش کیا۔ پیٹرسیلووی ولیم جیمس دلیپ سنگھ برونز 14 / 30 14. درج ذیل ذہنی کشمکش (کشاکشی) کے اثرات سے کون سا اثر نامناسب ہے؟ فرد مایوسی کا شکار ہوتا ہے۔ فرد کی فعالیت میں جوش پیدا ہوتا ہے۔ عدم مطابقت ہوتی ہے۔ فرد کمزور اور لاغر محسوس کرتا ہے۔ 15 / 30 15. عظیم اشخاص کے ساتھ لی گئیں تصاویر، اُن سے موصول شدہ خطوط دوسروں کو بتاتے ہوئے اپنی چھاپ اوالنے کی کوشش کرنے سے مراد دفاعی نظام کا استعمال کرتا ہے۔ تاویلی حیلہ (Rationalisation) تلافی (Compensation) بے محلی (Displacement) شناخت (Identification) 16 / 30 16. دو یکساں آموزشی حالات میں نفسِ مضمون، علم، تکنیک, مہارتیں وغیرہ اجزا اور مقاصد میں یکسانیت ہو تو آموزشی منتقلی ہوتی ہے۔ یکساں اجزاء کا یہ نظریہ کس ماہرِ نفسیات نے پیش کیا؟ پاولوا دیگے جڈ تھارن ڈائیک 17 / 30 17. عہدِ طفولیت میں بچوں کی سماجی مہارتوں کی نشوونما کے ضمن میں درج ذیل سے کون سا بیان خصوصیت بتاتا ہے؟ پرانے لوگوں کو نہیں پہچانتا۔ دوسروں کے حرکات و سکنات کا جواب نہیں دیتا۔ دوسروں کی توجہ مبذول کرتا ہے۔ اجنبی افراد سے فوراً رابطہ قائم کرتا ہے۔ 18 / 30 18. آخری بچپن میں بچوں کی جسمانی نشوونما کے ضمن میں کون سا بیان مناسب ہے؟ غدودی رطوبت کی وجہ سے جسمانی ڈھانچے پر اثر ہوتا ہے۔ لڑکیوں کے عضلات میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ لڑکیوں میں آکسیجن کے ذخیرے میں ہونے والا اضافہ زیادہ ہوتا ہے۔ لڑکے لڑکیوں میں جسمانی نشوونما مساوی ہونے سے جسمانی تعلیم کے عمل یکساں ہوتے ہیں۔ 19 / 30 19. ذہین و فطین بچوں سے متعلق درج ذیل سے کون سا بیان نامناسب ہے؟ عام طلباء کے جیسا ہی نصابِ تعلیم انہیں دیا جائے۔ ہم دوسروں سے بڑھ کر ہیں ایسا احساسِ برتری ان بچوں میں ہو سکتا ہے۔ معلم کے لیے یہ طلباء مددگار ہوتے ہیں۔ نصاب آسان ہونے کی وجہ سے یہ بچے جماعت میں توجہ نہیں دیتے۔ 20 / 30 20. شخصیت سے مراد فرد کے حیاتی عطیے سے فرد کا زندگی گزارنے کا عمل، شخصیت کی یہ تعریف کس ماہرِ نفسیات نے پیش کی؟ نارمن ایل من جی۔ ڈبلیو۔ آلپورٹ جی۔ اے۔ کبل جے ۔ پی۔ ویٹنس 21 / 30 21. تھائراؤ غدود سے تھائراکسین کا رساؤ جب زیادہ تناسب میں ہوتا ہے تو افراد میں درج ذیل سے کون سی علامت نظر آتی ہے؟ اس فرد کو بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔ یہ افراد بے چین رہتے ہیں۔ یہ افراد حوصلہ مند نہیں ہوتے。 یہ افراد نیند پسند ہوتے ہیں۔ 22 / 30 22. آموزشی نظریات کی جماعت بندی کے وقوفی نظریہ میں درج ذیل سے کس ماہرِ نفسیات کا شمار نہیں ہوتا؟ گوتھری لیون گنے برونز 23 / 30 23. فرد اور اُس کے اطراف کے ماحول میں ہوئے درونِ عمل سے بصیرتی نظریہ حاصل ہوتا ہے اور مسئلہ حل ہوتا ہے۔ ایسی رائے کوہلر نے تجربہ کر کے پیش کی۔ اس کے لیے اُس نے کس جانور پر تجربہ کیا؟ کتا بلی چمپینزی کبوتر 24 / 30 24. ذیل میں تدریسی عمل کی نوعیت بتانے والے بیانات دیے گئے ہیں۔ اُن میں سے کون سا بیان مناسب نہیں ہے؟ آموزش کو پر زور کرنے کی قوت تدریسی عمل میں ہے۔ تدریس یہ آموزش کے لیے مناسب عمل ہے۔ تدریس یہ فطری اور آسان عمل ہے۔ تدریس میں معلم متعلم اور مضمون یہ تین اجزاء ہوتے ہیں۔ 25 / 30 25. ذیل سے کون سے تدریسی نمونوں میں اپنے اطراف نامناسب سوالات کا مشاہدہ کرنا اور اُس سے متعلق بحث کرنا، غلط روایتوں کو اپناتے ہوئے لوگوں سے ملاقات کرنا وغیرہ باتوں کا دھیان رکھا جاتا ہے؟ ذاتی نشوونما کے نمونے سماجی باہمی سرگرمی کے نمونے معلوماتی عملی نمونے برتاؤ میں تبدیلی کے نمونے 26 / 30 26. ”آموزش سے مراد ایسا عمل جو نئے حالات میں ردِ عمل دینے کا منصوبہ کرتا ہے۔“ ذیل سے کس ماہرِ نفسیات نے یہ تعریف پیش کی ہے؟ جان لاک جان ہر بارٹ ڈلبرسٹریم گیریٹ 27 / 30 27. آموزش سے متعلق ذیل میں دیے گئے بیانات سے کون سا بیان مناسب نہیں ہے؟ بڑھتی ہوئی عمر میں ہونے والی فطری تبدیلیاں آموزش ہی ہیں۔ آموزش عمل میں تجربہ حاصل کرنا اور تجربے کے ذریعے ہی برتاؤ میں اصلاح کرنا ان دونوں باتوں کی اہمیت ہے۔ چھوٹا بچہ جب اپنے پیروں پر بغیر سہارے کے کھڑا ہوتا ہے تب اسے آموزش کہتے ہیں۔ آموزش سے مراد برتاؤ میں مستقل طور پر ہونے والی متوقع تبدیلی。 28 / 30 28. درج ذیل انسانی برتاؤ کی نشوونما کی تین سطح اور اُن کی مثالوں کی مناسب جوڑیوں کا متبادل کون سا ہے؟ i- الف، ii- ب، iii- ج ii- الف، iii- ب، i- ج iii- الف، i- ب، ii- ج i- الف، ii- ب، iii- الف 29 / 30 29. زیادہ سے زیادہ کوشش کے باوجود ہم ترقی کی جس مخصوص حد سے آگے نہیں بڑھ سکتے، آموزش کے خطِ منفی کے اُس مرحلے سے مراد ہے۔ آخری ترقی کی جست جمود کی حالت جسمانی و ذہنی حدود آہستہ ترقی کی جست 30 / 30 30. معنی خیز لفظی آموزش میں سابقہ معلومات کوئی معلومات سے مربوط کیا جاتا ہے یعنی دونوں باتوں کو مربوط کرنا اہم ہے۔ آموزش کے درج ذیل کس نظریہ میں آسویل نے یہ رائے پیش کیا ہے؟… بامعنی اور ہدایتی نظریہ آموزش علاقائی نظریہ آموزش آموزش کی مہارت کا نظریہ سماجی مشاہدہ کا نظریہ آموزش Your score isThe average score is 43% 0% Restart quiz